أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی، سو ان کی تجارت نے نفع نہ دیا۔ (البقرة: 16)
یہاں ہدایت چھوڑ کر گمراہی اختیار کرنے کو خرید و فروخت کے منظر میں بیان کیا گیا، پھر ربحِ تجارت کے ذریعے اسی منظر کو آگے بڑھایا گیا۔ اس مثال سے تخییلیہ اور ترشیح پر گفتگو میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس جگہ لفظ کی استعارت اصل ہے اور کون سا متعلق وصف اس کو مزید موکد کرتا ہے۔
اصل آیت میں مادی خریداری مقصود نہیں؛ اخلاقی انتخاب کو معاشی عمل کی محسوس صورت میں دکھایا گیا ہے۔