مقدمۃ العلم کے لیے اصل معیار یہ ہے:
مَا يَتَوَقَّفُ عَلَيْهِ الشُّرُوعُ فِي مَسَائِلِهِ
وہ امور جن پر اس علم کے مسائل میں داخل ہونے کا انحصار ہو۔
اس تعریف میں الشروع پر توجہ دیجیے۔ مقصود ایسی معلومات ہیں جن کے بغیر علم کے مسائل کو مناسب طور پر شروع کرنا مشکل ہو۔ ہر وہ چیز جو پوری کتاب پڑھنے کے بعد حاصل ہوگی، لازم نہیں کہ اسی مقدمے میں آ جائے۔
مثلاً علم المعانی میں مقتضائے حال اور مطابقتِ کلام جیسے بنیادی مفاہیم کا ابتدائی تعارف اس علم کے مسائل سمجھنے کے لیے مددگار ہے۔ ان کی مزید تفصیل اپنے متعلقہ ابواب میں ہوگی۔