بعض اوقات پہلی عبارت مستقل طور پر مکمل ہو چکی ہوتی ہے، مگر اس کے بعد آنے والی دوسری عبارت سے اس کا معنوی اتصال باقی رہتا ہے۔ ان دونوں کے درمیان اعتراضی جملہ واقع ہو تو اس کی حیثیت پہلے مقام سے مختلف ہے، مگر اصل قاعدہ یہی ہے کہ وہ الگ نکتہ ادا کرے۔
معنوی اتصال کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں جملوں میں ضرور حرفِ عطف ہو۔ بسا اوقات ایک بیان دوسرے کی توضیح یا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس لیے اعتراض کے مقام کی شناخت صرف واو کی موجودگی سے نہیں بلکہ پورے سیاق سے ہوگی۔