﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى﴾
تمام نمازوں کی حفاظت کرو، خصوصاً درمیانی نماز کی۔ (البقرۃ: 238)
الصلوات کا عام لفظ درمیانی نماز کو بھی شامل ہے۔ پھر الصلاة الوسطى کو الگ ذکر کرکے اس کی مزید اہمیت ظاہر کی گئی۔ واوِ عطف کا مطلب یہ نہیں کہ درمیانی نماز باقی نمازوں کی جنس سے خارج ہے۔
الوسطى یہاں الصلاة کی صفت ہے؛ معطوف الصلاة الوسطى بھی سابق عام حکم ہی سے مربوط ہے، تاہم اس میں خاص پر تنبیہ مقصود ہے۔