أَوَ مَا رَأَيْتَ الْمَجْدَ أَلْقَى رَحْلَهُ
فِي آلِ طَلْحَةَ ثُمَّ لَمْ يَتَحَوَّلِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ عظمت نے آلِ طلحہ میں اپنا سامانِ سفر اتار دیا، پھر وہاں سے منتقل نہیں ہوئی؟
عظمت کو کسی قیام کرنے والے مسافر کی طرح پیش کرکے یہ حقیقت واضح کی گئی ہے کہ مجد و بزرگی اس خاندان سے مستقل وابستہ ہے۔ مطلوب مدح پوشیدہ معمّا نہیں، اس لیے اس مثال میں ایماء و اشارہ کی وضاحت نمایاں ہے۔
اس شعر میں شخصی پیکر تراشی کا پہلو بھی ہے؛ لیکن کنایہ کی بحث میں توجہ اس سے پیدا ہونے والے واضح کنائی اشارے پر ہے۔