أَتُهْمِلُ وَاجِبَكَ وَقَدْ عَلِمْتَ عَاقِبَتَهُ؟
کیا تم نتیجہ جاننے کے باوجود اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کرتے ہو؟
اگر متکلم واقعی جواب معلوم کرنا چاہتا ہے تو استفہام حقیقی ہے۔ لیکن اگر وہ پہلے سے کوتاہی جانتا ہے اور اس پر ملامت کررہا ہے تو سوال کا مقصد استفسار نہیں بلکہ انکار یا توبیخ ہے۔
ہر سوالیہ جملے کو انکاری کہنا درست نہیں۔ اسلوب کے بلاغی معنی کے لیے علمِ سابق، لہجے اور مخاطب کی حالت جیسے قرائن ضروری ہیں۔