مَا كَاتِبٌ إِلَّا زَيْدٌ
زید کے علاوہ کوئی کاتب نہیں۔
یہ قصرِ صفت بر موصوف ہے۔ اگر مخاطب زید اور عمرو دونوں کو کاتب سمجھتا ہے تو افراد؛ اگر عمرو ہی کو کاتب اور زید کو غیر کاتب سمجھتا ہے تو قلب؛ اگر دونوں میں فیصلہ نہ کرسکے تو تعيين ہوگا۔
اسی اسلوب میں جب کسی مجلس کے تمام افراد کے متعلق حقیقتاً یہ بات درست ہو اور کسی خاص بدیل کا تقابل مقصود نہ ہو تو حصر کا دائرہ حقیقی ہوسکتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف جملہ دیکھ کر پوری اقسام مقرر نہیں کی جاسکتیں۔