اس مقام پر وزن سے مراد محض شعری بحر نہیں، بلکہ کلمے کی لفظی اور صرفی ساخت کی موافقت ہے۔ اس لیے دو کلمات کے حروف کی تعداد برابر ہونا بھی اکیلا فیصلہ کن معیار نہیں؛ حرکات اور ساخت کی مناسبت دیکھی جائے گی۔
مثلاً «مرفوعة» اور «موضوعة» میں ساختی مطابقت واضح ہے۔ اس کے مقابلے میں «وقارا» اور «أطوارا» میں مشترک آہنگ کے باوجود ساختی فرق ہے۔
کسی قرآنی یا شعری مثال میں وقف کی صورت بھی آہنگ کو متاثر کرسکتی ہے، لیکن ساختی تجزیہ میں اصل لفظ کی ہیئت کو بھی سامنے رکھنا ضروری ہے۔