سجع میں نثری فواصل کی اختتامی موافقت اصل ہے۔ اس کی قسم معلوم کرنے کے لیے وزن اور دوسرے متقابل کلمات کی ساخت بھی دیکھی جاتی ہے۔ مطرف میں وزن مختلف، متوازی میں فواصل کے اوزان موافق، اور مرصع میں مناسبت کئی الفاظ تک پھیلی ہوتی ہے۔
حسنِ سجع کا مدار اس بات پر ہے کہ کلام غیر متکلف، معنوی اعتبار سے موزوں اور صوتی توازن سے آراستہ ہو۔ فواصلِ قرآن کی مستقل حیثیت برقرار رکھتے ہوئے ان کے صوتی حسن کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
موازنہ میں ہم وزنی نمایاں اور ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں۔ اگلی لفظی صنعت القلب میں آواز کے بجائے ترتیبِ حروف کے الٹ پھیر سے پیدا ہونے والی مناسبت کا مطالعہ ہوگا۔