«مَا نَوَالُ الْغَمَامِ وَقْتَ رَبِيعٍ»
بہار کے وقت بادل کی بخشش کیا حیثیت رکھتی ہے؟
«كَنَوَالِ الْأَمِيرِ يَوْمَ سَخَاءِ»
وہ فیاضی کے دن امیر کی بخشش جیسی نہیں۔
شعر میں بادل کی بارش اور امیر کی عطا دونوں کو نوال کہا گیا، پھر ان کے درمیان فرق قائم کیا گیا۔ یہاں مشابہت «عطا» کی نوع میں ہے اور التفريق اسی مشترک عنوان کے اندر برتری ظاہر کرنے کا نام ہے۔ محض دو ناموں کا ذکر، کسی بیان کردہ فرق کے بغیر، اس صنعت کو مکمل نہیں کرتا۔