وهو: ضم كلمة أو ما يجري مجراها إلى أخرى بحيث يفيد المخاطب أن مفهوم إحداهما ثابت لمفهوم الأخرى، أو منفي عنه
اسناد یہ ہے کہ ایک کلمے یا اس کے قائم مقام چیز کو دوسرے کے ساتھ اس طرح ملایا جائے کہ مخاطب کو ایک کے مفہوم کا دوسرے کے لیے ثابت یا اس سے منفی ہونا سمجھ میں آئے۔
ضم سے مراد محض الفاظ کا ساتھ آ جانا نہیں بلکہ ایسا ربط ہے جس سے خبری حکم پیدا ہو۔ اسناد میں دو طرف ہوتے ہیں: مسند الیہ، جس کی طرف حکم منسوب ہو، اور مسند، جو حکم اس کے متعلق دیا جائے۔
مثال: «زَيْدٌ قَائِمٌ» میں قیام زید کے لیے ثابت کیا گیا۔ اس کے مقابل «زَيْدٌ لَيْسَ بِقَائِمٍ» میں قیام کی نفی کی گئی۔