المذهب الكلامي میں مطلوب نتیجہ اس انداز سے پیش کیا جاتا ہے کہ مخاطب جب متعلقہ مقدمات تسلیم کرلے تو نتیجے کی طرف انتقال سمجھ سکے۔ یہ استلزام کی بنیاد ہے، نہ کہ فقط الفاظ میں تکرار۔
مثلاً کسی نظام کے قائم رہنے کو مشاہدے سے تسلیم کیا جائے اور پھر ایسی فرضی صورت دکھائی جائے جس سے اس نظام کا فساد لازم آتا ہو، تو فساد کے عدم سے اس فرضی صورت کی نفی کی جائے گی۔ اس میں مقدمہ، لازم اور نتیجے کے مقام الگ الگ پہچاننے چاہییں۔