لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا
اگر آسمان اور زمین میں اللہ کے سوا دوسرے معبود ہوتے تو ان دونوں کا نظام بگڑ جاتا۔ (الأنبياء: 22)
یہاں شرط تعددِ آلہہ کا مفروضہ ہے اور جوابِ شرط فسادِ آسمان و زمین ہے۔ آیت کے استدلال میں کائنات کا قائم و منظم ہونا ملحوظ ہے۔ اسی سے اس فرض کی نفی کا استدلال قائم ہوتا ہے۔ محض لفظ «لو» دیکھ لینا کافی نہیں؛ فساد اور تعدد کے درمیان بیان کردہ لازمے کو سمجھنا ضروری ہے۔