«رُبَّمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ»
بسا اوقات کافر تمنا کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے۔
اس آیت میں «يَوَدُّ» مضارع کا لفظ ہے، جبکہ مضمون مستقبل کے ایک شدید حسرت انگیز موقع سے متعلق ہے۔ مضارع اس خواہش کے سامنے آ جانے اور تجدد کا اثر پیدا کرتا ہے۔
«لو كانوا مسلمين» میں «لو» کو اگلے مستقل حکم کی عام شرط سمجھنے کے بجائے تمنّی کا مفہوم بھی ملحوظ ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں «لو» کو ہر دفعہ ایک ہی شرطِ امتناعی پر محمول کرنا معنی کو تنگ کردے گا۔