إِيَّاكَ نَعْبُدُ
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔
«إياك» کو اس کے فعل سے پہلے لانے میں تخصیص کا مفہوم ظاہر ہوتا ہے: عبادت کو اللہ تعالیٰ ہی کے ساتھ خاص کیا گیا۔ ضمیرِ فصل کی مثال «زید هو القائم» میں بھی اختصاص کا مفہوم زیرِ بحث ہے، لیکن طریقۂ ترکیب مختلف ہے۔
پہلی عبارت میں مفعول کی تقدیم ہے، جبکہ دوسری میں مسند الیہ کے بعد ضمیرِ فصل۔ مفہوم کی مماثلت سے دونوں اسالیب کا نحوی باب ایک نہیں ہو جاتا۔