قران میں ایک وقت میں دو الگ عبادتوں کا احرام شروع ہوتا ہے۔ اس سے عمرہ اور حج ایک ہی عبادت نہیں بن جاتے؛ ہر ایک کے مخصوص اعمال اپنی جگہ برقرار رہتے ہیں۔
مثلاً مکہ پہنچنے پر پہلے عمرے کا طواف و سعی، پھر حج کے متعلق طوافِ قدوم و سعی کا سلسلہ ہے۔ عمرے کی پہلی سعی کے بعد محض اس بنا پر احرام ختم نہیں کیا جاتا کہ عمرہ کے اعمال شروع ہو چکے ہیں۔