وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
ترجمہ: اور اپنے رب کی بڑائی بیان کیجیے۔ (المدثر: 3)
نماز کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی کا اظہار عبادت کے افتتاح کی بنیاد ہے۔
تَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ
ترجمہ: نماز میں (دوسرے اعمال کی) ممانعت تکبیر سے شروع ہوتی ہے اور سلام سے ختم ہوتی ہے۔
حدیث میں تکبیر کو نماز میں داخل ہونے اور تسلیم کو اس سے نکلنے کی علامت بنایا گیا ہے۔