وَقَالَا: لَا بَأْسَ بِأَنْ يَتَكَلَّمَ مَا لَمْ يَبْدَأْ بِالْخُطْبَةِ.
ترجمہ: امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ فرماتے ہیں کہ جب تک امام خطبہ شروع نہ کرے، بات کرنے میں حرج نہیں۔
امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک امام کا خطبے کے لیے نکل آنا لوگوں کو متوجہ کرنے کا مرحلہ ہے۔ صاحبینؒ کے نزدیک گفتگو کی ممانعت کا تعلق خطبے کے باقاعدہ آغاز سے ہے۔ دونوں میں خطبہ شروع ہونے کے بعد سکوت و سماع کی اہمیت محلِ اختلاف نہیں۔