ماءِ راکد میں نجاست گرنے پر عام حکم ممانعت کا ہے، اور چھوٹے حوض میں محض صاف نظر آنا کافی نہیں۔
ماءِ جاری میں نجاست کا اثر باقی نہ ہو تو جواز ہے؛ رنگ، بو اور ذائقے میں نجاست کی تبدیلی ظاہر ہو تو متاثرہ پانی سے وضو نہیں ہوگا۔
غدیرِ عظیم میں ایک کنارے کی نجاست سے دور کے کنارے کا حکم الگ ہو سکتا ہے، کیونکہ پانی کی وسعت اور دونوں کناروں کی دوری معتبر ہے۔