وَمَوْتُ مَا لَيْسَ لَهُ نَفْسٌ سَائِلَةٌ فِي الْمَاءِ لَا يُفْسِدُ الْمَاءَ، كَالْبَقِّ وَالذُّبَابِ وَالزَّنَابِيرِ وَالْعَقَارِبِ.
ترجمہ: اور جس جانور میں بہنے والا خون نہ ہو، اس کا پانی میں مر جانا پانی کو فاسد نہیں کرتا، جیسے کھٹمل، مکھی، بھڑ اور بچھو۔
نفسِ سائلہ سے مراد ایسا خون ہے جو ذبح یا زخم کی صورت میں بہے؛ یہاں نفس کا ترجمہ روح یا جان کر کے مسئلہ نہیں سمجھا جائے گا۔
ان جانوروں کی موت کے بارے میں حکم کی بنیاد یہ ہے کہ ان میں انسان اور بڑے جانوروں کی طرح بہنے والا خون نہیں ہوتا۔ محض ان کا پانی میں مرنا فسادِ ماء کا سبب نہیں بنتا۔