وَأَقَلُّ النِّفَاسِ لَا حَدَّ لَهُ، وَأَكْثَرُهُ أَرْبَعُونَ يَوْمًا، وَمَا زَادَ عَلَى ذَلِكَ فَهُوَ اسْتِحَاضَةٌ.
ترجمہ: نفاس کی کم سے کم مدت کی کوئی حد نہیں، زیادہ سے زیادہ 40 دن ہیں، اور جو اس سے زیادہ ہو وہ استحاضہ ہے۔
لا حد له کا مطلب یہ ہے کہ نفاس کے لیے حیض کی طرح 3 دن کا کم از کم معیار مقرر نہیں۔ کسی عورت کو ولادت کے بعد بہت کم مدت خون آئے تو نفاس اتنی ہی مدت ہوگا۔ 40 دن زیادہ سے زیادہ حنفی حد ہے۔