وَأُجْرَةُ وَزَّانِ الثَّمَنِ عَلَى الْمُشْتَرِي
ترجمہ: قیمت کی نقدی تولنے والے کی اجرت خریدار کے ذمہ ہے۔
وَزَّانُ الثَّمَن وہ شخص ہے جو قیمت میں دیے جانے والے درہم، دینار یا اسی نوع کی قابلِ وزن نقدی تولتا ہے۔
خریدار نے مقررہ ثمن پہنچانا ہے، اس لیے قیمت کا وزن پورا کرنے کا خرچ اس کے ذمہ رکھا گیا۔
یہاں وزن نقد قیمت کا ہے؛ فروخت ہونے والے گندم یا دوسرے مال کے وزن سے اسے الگ دیکھیں۔