وَالطُّهْرُ إِذَا تَخَلَّلَ بَيْنَ الدَّمَيْنِ فِي مُدَّةِ الْحَيْضِ، فَهُوَ كَالدَّمِ الْجَارِي.
ترجمہ: اگر حیض کی مدت کے اندر دو مرتبہ خون آنے کے درمیان پاکی آ جائے تو وہ جاری خون کے حکم میں ہے۔
طہرِ متخلل اس درمیانی پاکی کو کہتے ہیں جو ایک مرتبہ خون آنے کے بعد اور دوبارہ خون آنے سے پہلے واقع ہو۔ اس کے حکم میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ اس لمحے خون نظر آیا یا نہیں، بلکہ پورے واقعے کی مدت اور خون کی واپسی بھی ملحوظ ہوتی ہے۔
یہ ایک اصولی عبارت ہے؛ مختلف خون اور پاکی کی ترکیبوں میں امام ابو یوسفؒ، امام محمدؒ اور دیگر فقہاء کے نتیجے یکساں نہیں رہتے۔