وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ رَحِمَهُمَا اللَّهُ: لَا يُغَسَّلَانِ.
ترجمہ: اور امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ فرماتے ہیں کہ جنبی شہید اور نابالغ شہید، دونوں کو غسل نہیں دیا جائے گا۔
لَا يُغَسَّلَانِ میں تثنیہ کی ضمیر جنبی اور صبی دونوں کی طرف لوٹتی ہے۔ اس لیے اختلاف صرف جنبی شخص تک محدود نہیں۔
صاحبینؒ کے نزدیک میدانِ جنگ میں شہادت سے متعلق عمومی حکم دونوں کو شامل ہے۔ جنابت یا نابالغی ایسی علت نہیں جس سے غسل نہ دینے کی خصوصی حیثیت ختم ہو جائے۔