فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعِ الْإِيمَاءَ بِرَأْسِهِ أَخَّرَ الصَّلَاةَ، وَلَا يُومِئُ بِعَيْنَيْهِ وَلَا بِحَاجِبَيْهِ وَلَا بِقَلْبِهِ.
ترجمہ: اگر سر سے بھی اشارہ نہ کر سکے تو نماز مؤخر کرے؛ نہ آنکھوں سے اشارہ کرے، نہ ابروؤں سے اور نہ دل کے تصور سے۔
یہاں ایماء سے مراد سر کی محسوس حرکت ہے۔ محض پلکیں جھپکانا یا دل میں رکوع و سجدے کا تصور قائم کرنا شرعاً اس ایماء کا بدل نہیں بنتا۔ طویل عجز کے بعد نماز کی قضا کی تفصیلات میں فقہی اختلاف موجود ہے، جسے محض آنکھ کے اشارے کے جواز سے خلط نہیں کیا جا سکتا۔