وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ وَمُحَمَّدٌ: إِذَا صَارَ ظِلُّ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلَهُ
ترجمہ: اور امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ نے فرمایا: جب ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہو جائے۔
صاحبینؒ کے نزدیک ظہر کا وقت ایک مثل پر ختم ہوتا ہے، جبکہ امام ابو حنیفہؒ کے مذکورہ قول کے مطابق دو مثل پر ختم ہوتا ہے۔ دونوں پیمائشوں میں فَیءِ زوال الگ رکھا جاتا ہے۔