وَيَصِحُّ أَدَاءُ مَا وَجَبَ فِيهَا مَعَ الْكَرَاهَةِ كَجَنَازَةٍ حَضَرَتْ وَسَجْدَةِ آيَةٍ تُلِيَتْ فِيهَا
اگر جنازہ اسی ممنوع وقت میں حاضر ہو یا آیتِ سجدہ اسی وقت پڑھی جائے تو اسی وقت پیدا ہونے والے سبب کی ادائیگی صحیح مگر مکروہ ہے۔ جو سبب پہلے سے موجود تھا اسے جان بوجھ کر ممنوع وقت تک مؤخر نہیں کیا جائے گا۔