وَمَنْ كَرَّرَ تِلَاوَةَ سَجْدَةٍ وَاحِدَةٍ فِي مَجْلِسٍ وَاحِدٍ: أَجْزَأَتْهُ سَجْدَةٌ وَاحِدَةٌ.
ترجمہ: جو شخص ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ بار بار پڑھے تو ایک سجدہ اس کے لیے کافی ہے۔
اس حکم میں دو قیدیں ہیں: آیت ایک ہی ہو، اور مجلس بھی ایک ہو۔ بار بار تلاوت کے باوجود ہر تکرار پر الگ سجدہ واجب نہیں کیا جاتا۔