وَالسُّجُودُ وَاجِبٌ فِي هَذِهِ الْمَوَاضِعِ عَلَى التَّالِي وَالسَّامِعِ، سَوَاءٌ قَصَدَ سَمَاعَ الْقُرْآنِ أَوْ لَمْ يَقْصِدْ.
ترجمہ: ان مقامات پر سجدہ تلاوت کرنے والے اور سننے والے دونوں پر واجب ہے، خواہ سننے والے نے قرآن سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو۔
تالی وہ شخص ہے جو آیت پڑھتا ہے، اور سامع وہ ہے جو اسے سنتا ہے۔ یہاں وجوب کی نسبت دونوں کی طرف کی گئی ہے، البتہ نماز میں امام و مقتدی کی خاص صورتوں کے احکام آگے الگ ہیں۔