ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيَقُولُ: «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ». وَيَقُولُ الْمُؤْتَمُّ: «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ».
ترجمہ: پھر رکوع سے سر اٹھائے اور کہے: «اللہ نے اس کی بات قبول فرمائی جس نے اس کی حمد کی»؛ اور مقتدی کہے: «اے ہمارے رب! سب تعریف تیرے ہی لیے ہے»۔
رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا قومہ ہے۔ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کو تسمیع اور «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» کو تحمید کہتے ہیں۔