وَيُصَلِّي بِتَيَمُّمِهِ مَا شَاءَ مِنَ الْفَرَائِضِ وَالنَّوَافِلِ.
ترجمہ: اور وہ اپنے ایک تیمم سے جتنی چاہے فرض اور نفل نمازیں پڑھ سکتا ہے۔
احناف کے نزدیک تیمم طہارتِ حکمی ہے، جو اپنے نواقض میں سے کوئی ناقض پیش آنے تک باقی رہتی ہے۔ اسی لیے صرف نماز بدل جانے سے نیا تیمم لازم نہیں ہوتا۔