وَالْمُسَافِرُ إِذَا نَسِيَ الْمَاءَ فِي رَحْلِهِ فَتَيَمَّمَ وَصَلَّى، ثُمَّ ذَكَرَ الْمَاءَ فِي الْوَقْتِ: لَمْ يُعِدْ صَلَاتَهُ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ. وَقَالَ أَبُو يُوسُفَ: يُعِيدُ.
ترجمہ: مسافر اپنے سامان میں موجود پانی بھول گیا، پھر تیمم کرکے نماز پڑھ لی، اور نماز کے وقت ہی اسے پانی یاد آ گیا، تو امام ابو حنیفہؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔ امام ابو یوسفؒ کے نزدیک اعادہ کرے گا۔
یہ اختلاف پانی کے بالفعل موجود ہونے اور بھول جانے کی وجہ سے اس سے عملی طور پر بے خبر ہونے کے قانونی اثر پر ہے۔