وَيَنْقُضُ التَّيَمُّمَ كُلُّ شَيْءٍ يَنْقُضُ الْوُضُوءَ، وَيَنْقُضُهُ أَيْضًا رُؤْيَةُ الْمَاءِ إِذَا قَدَرَ عَلَى اسْتِعْمَالِهِ. وَلَا يَجُوزُ التَّيَمُّمُ إِلَّا بِصَعِيدٍ طَاهِرٍ.
ترجمہ: ہر وہ چیز تیمم کو توڑ دیتی ہے جو وضو توڑتی ہے، اور پانی کا نظر آنا بھی تیمم کو توڑ دیتا ہے جب اس کے استعمال پر قدرت ہو۔ نیز پاک صعید ہی سے تیمم جائز ہے۔
اس عبارت میں نواقض کی دو قسمیں ہیں: وضو کے عام نواقض اور پانی استعمال کرنے کی قدرت واپس آ جانا۔