وَتَجُوزُ الصَّلَاةُ فِي السَّفِينَةِ قَاعِدًا عَلَى كُلِّ حَالٍ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ، وَعِنْدَهُمَا: لَا تَجُوزُ إِلَّا بِعُذْرٍ.
ترجمہ: امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک کشتی میں ہر حال میں بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے؛ جبکہ صاحبینؒ کے نزدیک عذر کے بغیر بیٹھ کر نماز جائز نہیں۔
امام ابو حنیفہؒ کشتی کی حرکت اور عدمِ ثبات کو اس خاص صورت میں قابلِ اعتبار سمجھتے ہیں۔ امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک جب کھڑا ہونا ممکن ہو اور کوئی عذر نہ ہو تو فرض نماز میں قیام لازم ہے۔