وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةٌ فِي الْحَضَرِ: قَضَاهَا فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا.
ترجمہ: جس کی نماز حالتِ اقامت میں فوت ہوئی، وہ سفر میں اس کی قضا چار رکعت پڑھے گا۔
جب نماز فوت ہوئی، اس وقت چار رکعت والا فرض چار ہی رکعت تھا۔ بعد میں سفر شروع ہونے کی وجہ سے پہلے سے ذمے میں ثابت فرض کو دو رکعت نہیں بنایا جائے گا۔