وَالْعَاصِي وَالْمُطِيعُ فِي السَّفَرِ فِي الرُّخْصَةِ سَوَاءٌ.
ترجمہ: سفر میں گناہ کرنے والا اور اطاعت کرنے والا، سفر کی رخصت کے اعتبار سے برابر ہیں۔
احناف کے نزدیک سفر اپنی شرائط کے ساتھ پایا جائے تو اس سے متعلق شرعی احکام لاگو ہوتے ہیں، خواہ سفر کا مقصد نافرمانی ہو۔ اس سے نافرمانی جائز نہیں ہوتی؛ حکم صرف سفر کے سبب پیدا ہونے والی نماز کی رخصت سے متعلق ہے۔