فَإِنْ صَلَّى أَرْبَعًا، وَقَعَدَ فِي الثَّانِيَةِ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ: أَجْزَأَتْهُ الرَّكْعَتَانِ عَنْ فَرْضِهِ، وَكَانَتِ الْأُخْرَيَانِ لَهُ نَافِلَةً، وَإِنْ لَمْ يَقْعُدْ فِي الثَّانِيَةِ مِقْدَارَ التَّشَهُّدِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ: بَطَلَتْ صَلَاتُهُ.
ترجمہ: اگر مسافر نے چار رکعت پڑھی اور دوسری رکعت میں بقدرِ تشہد بیٹھا تو پہلی دو رکعتیں اس کے فرض کے لیے کافی ہوں گی، اور آخری دو نفل قرار پائیں گی۔ لیکن اگر پہلی دو رکعتوں کے بعد بقدرِ تشہد نہ بیٹھا تو اس کی نماز باطل ہوگی۔
اس حکم کی بنیاد قعدۂ اخیرہ کی فرضیت ہے: مسافر کی اصل فرض نماز چونکہ دو رکعت ہے، اس لیے دوسری رکعت کا قعدہ اس کے حق میں آخری قعدہ ہے۔