أَشْرِبَة سے مراد ایسے مشروبات ہیں جن کی اصل شناخت محض پانی نہیں رہتی؛ خَلّ سرکہ اور مَرَق شوربے کو کہتے ہیں۔
اگر پانی میں دوسری چیز مل کر باقاعدہ مشروب، سرکہ یا شوربہ بن جائے تو اس کا نام اور حقیقت بدل جاتی ہے۔ ایسی صورت میں اصل پانی کی مقدار باقی رہنے کے باوجود طہارت کا حکم برقرار نہیں رہتا۔
یہ ممانعت ان چیزوں کے پاک یا ناپاک ہونے کے سبب نہیں، بلکہ ماءِ مطلق نہ رہنے کے سبب ہے۔