آمیزش کے بعد پانی کا لون (رنگ)، طعم (ذائقہ) اور ریح (بو) دیکھا جاتا ہے۔
پاک چیز کے سبب ان میں تبدیلی کا حکم نجاست کی آمیزش سے الگ ہے۔ پاک چیز کی معمولی تاثیر اور اس کا غالب ہو کر پانی کو مخصوص محلول بنا دینا ایک ہی درجے میں نہیں آتے۔
اسی بنا پر اوصاف اور اجزا کے درمیان غلبہ متعین کرنے میں فقہا نے مختلف طریقے اختیار کیے ہیں۔