پانی میں زعفران کی معمولی مقدار ملنے سے صرف ہلکا رنگ پیدا ہوا، اور پانی اپنی اصل حقیقت پر باقی ہے؛ یہ ماءِ مطلق کی صورت ہو سکتی ہے۔
اس کے مقابلے میں چینی اور دوسری اشیا اتنی مقدار میں ملا دی جائیں کہ گاڑھا شربت بن جائے، تو اب محلول کا نام اور حقیقت بدل گئی۔
دونوں صورتوں میں کوئی پاک چیز ملی ہے، مگر پہلی میں تغیرِ وصف ہے اور دوسری میں غلبہ اور تغیرِ حقیقت۔