وَالْمَاءُ الْمُسْتَعْمَلُ: كُلُّ مَاءٍ أُزِيلَ بِهِ حَدَثٌ، أَوِ اسْتُعْمِلَ فِي الْبَدَنِ عَلَى وَجْهِ الْقُرْبَةِ.
ترجمہ: اور مستعمل پانی ہر وہ پانی ہے جس سے حدث دور کیا گیا ہو، یا جسے بدن پر قصدِ قربت کے ساتھ استعمال کیا گیا ہو۔
اس تعریف کے دو حصے ہیں: اُزِيلَ بِهِ حَدَثٌ یعنی پانی سے حدث کو دور کیا گیا، اور عَلَى وَجْهِ الْقُرْبَةِ یعنی پانی کو عبادت و تقرب کی نیت سے بدن پر استعمال کیا گیا۔
ان دونوں حصوں کے اطلاق میں امام ابو حنیفہؒ، امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کے مابین بعض صورتوں میں اختلاف ہے۔