مفعول فیہ اس اسم کو کہتے ہیں جو فعل کا وقت یا مقام بیان کرے؛ اسے ظرف بھی کہتے ہیں۔
زمانِ مبہم: دهر، حين۔ زمانِ محدود: يوم، ليلة، شهر، سنة۔ دونوں اس باب کی مثالوں میں منصوب آتے ہیں۔
مکانِ مبہم: خلف، أمام — منصوب، معنی میں فی مقدر۔
مکانِ محدود: دار، سوق، مسجد — عام مقامِ جلوس کے لیے «في» لفظاً لا کر اسم مجرور ہوتا ہے۔
ہر مثال میں فاعل، ظرف، حرفِ جر اور مضاف الیہ کی پہچان کے ساتھ اعراب کریں۔