قَبْلَهُ فِعْلٌ أَوْ صِفَةٌ — ترجمہ: اس سے پہلے فعل یا صفت ہو۔
پہلی مثال میں قَامَ فعل ہے۔ دوسری مثال میں ضَارِبٌ صفت کے معنی میں اسمِ فاعل ہے۔ یہاں صفة سے مراد محض عام وصفی لفظ نہیں، بلکہ ایسا مشتق وصف ہے جو اپنے فعل کی طرح عمل کرسکتا ہے۔ اسی لیے اس کے بعد آنے والا اسم اس کا فاعل ہوسکتا ہے۔