قَامَ بِهِ لَا وَقَعَ عَلَيْهِ — ترجمہ: عمل اس سے صادر ہوا، اس پر واقع نہیں ہوا۔
یہی فاعل اور مفعول کا بنیادی فرق ہے۔ ضَرَبَ زَيْدٌ عَمْرًا میں مارنے کا عمل زید سے صادر ہوا، اس لیے زَيْدٌ فاعل ہے؛ عمل عمرو پر واقع ہوا، اس لیے عَمْرًا مفعول بہ ہے۔ صرف فعل کے بعد آنے سے کسی اسم کو فاعل قرار نہیں دیا جاتا۔