جب فاعل اسمِ ظاہر اور مفعول ضمیر ہو تو مفعولی ضمیر پہلے فعل کے ساتھ جڑتی ہے:
● ضَرَبَهُ حَامِدٌ — حامد نے اسے مارا۔
● ضَرَبَكَ حَامِدٌ — حامد نے تمہیں مارا۔
● ضَرَبَنِي حَامِدٌ — حامد نے مجھے مارا۔
ہر جملے میں فعل کے ساتھ جڑا ہوا آخری حصہ مفعول ہے اور حَامِدٌ مرفوع فاعل ہے۔ جڑی ہوئی مفعولی ضمیر کو فاعل نہ سمجھیں۔