مَرَرْتُ بِعُمَرَ
ترجمہ: میں عمر کے پاس سے گزرا۔
مَرَرْتُ: فعلِ ماضی، تائے متکلم فاعل۔
بِ: حرفِ جر۔
عُمَرَ: اسم مجرور بالباء؛ غیر منصرف ہونے کی وجہ سے علامتِ جر کسرہ کی جگہ فتحہ۔
جار و مجرور فعل «مَرَرْتُ» سے متعلق ہیں۔ لفظ عُمَر کا محلِ اعرابی جر ہے، چاہے آخر پر فتحہ نظر آئے۔