جَاءَ غُلَامِي — میرا غلام آیا۔ «غُلَامِي» فاعل، محلِ رفع نہیں بلکہ اسمِ معرب مرفوع باعلامتِ مقدّر۔
رَأَيْتُ غُلَامِي — میں نے اپنا غلام دیکھا۔ «غُلَامِي» مفعول بہ، منصوب باعلامتِ مقدّر۔
مَرَرْتُ بِغُلَامِي — میں اپنے غلام کے پاس سے گزرا۔ «غُلَامِي» باء سے مجرور باعلامتِ مقدّر۔
ان تینوں جگہوں پر آخری شکل ایک سی ہے، لیکن عامل اور نحوی منصب بدلتے ہیں۔