«أَيْنَ» اور «مَتَى» کے سوالیہ اور شرطیہ استعمال میں فیصلہ آخری اعراب اور جملے کے معنی سے کریں۔ محض ابتدا میں لفظ دیکھ کر جواب نہ دیں۔
کتاب کی مثال: مَتَى تُسَافِرُ؟
تم کب سفر کرو گے؟
ایک مضارع مرفوع؛ استفہام۔
کتاب کی مثال: مَتَى تَصُمْ أَصُمْ.
جب تم روزہ رکھو، میں رکھوں گا۔
فعلِ شرط اور جوابِ شرط دونوں مجزوم۔