فُتِحَتِ الْأَبْوَابُ — دروازے کھولے گئے۔
فُتِحَتْ: فعل ماضی مجہول، تاءِ تانیث ساکنہ؛ وصل میں تاء پر عارضی زیر پڑھی جاتی ہے۔
الْأَبْوَابُ: نائبِ فاعل مرفوع بالضمہ، جمع مکسر غیر عاقل۔
غیر عاقل جمع کے ساتھ واحد مؤنث فعل آنا جائز اور معروف ہے۔ فُتِحَ الْأَبْوَابُ بھی بعض کلاسیکی استعمالات میں جائز ہے؛ اس باب کی باریک تفصیل الگ ہے۔