وَبِالْجَارِي مَجْرَى الصَّحِيحِ، وَهُوَ مَا يَكُونُ فِي آخِرِهِ وَاوٌ أَوْ يَاءٌ مَا قَبْلَهُمَا سَاكِنٌ، كَـ«دَلْوٍ وَظَبْيٍ».
ترجمہ: اور یہ حکم اس اسم میں بھی جاری ہوتا ہے جو صحیح کے حکم میں ہو؛ یعنی جس کے آخر میں واو یا یاء ہو اور اس سے پچھلا حرف ساکن ہو، جیسے «دَلْوٍ» اور «ظَبْيٍ»۔
دَلْو کا معنی ڈول، اور ظَبْي کا معنی ہرن ہے۔ آخر میں واو یا یاء ہونے کے باوجود ان میں اعراب کی علامت ظاہر ہوتی ہے؛ اسی لیے مصنف نے انہیں صحیح کے حکم میں رکھا ہے۔